ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خواتین سیکورٹی کے معاملے میں سیاست نہیں ہونی چاہیے:اروند کیجریوال

خواتین سیکورٹی کے معاملے میں سیاست نہیں ہونی چاہیے:اروند کیجریوال

Wed, 31 May 2017 11:31:54    S.O. News Service

نئی دہلی ،30؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیر اعلیٰ اروندکیجریوال نے خواتین کے تحفظ کو حساس مسئلہ بتاتے ہوئے سیاسی جماعتوں اور دیگر تنظیموں کو اس معاملے میں سیاست نہیں کرنے کے لئے آگاہ کیاہے۔کیجریوال نے دہلی خواتین کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیاربنانے اور سیکورٹی پر منعقد پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی حفاظت کے معاملے میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ خواتین کے تحفظ کے معاملے میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔اتناہی نہیں کیجریوال نے کسی پارٹی یا تنظیم کا نام لیے بغیر آگاہ کیا کہ عورت کی حفاظت پر سیاست کرنے والے یہ نہ بھولیں کہ ان کے گھر میں بھی عورتیں ہیں۔انہوں نے اس معاملے پر سیاست کرنے سے سماجی ہم آہنگی کو خطرہ پیدا ہونے کا خدشہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے تحفظ سے سمجھوتہ کرنے سے اگر ماحول خراب ہوا تو کوئی محفوظ نہیں رہے گا۔


Share: